: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،20اپریل(ایجنسی) امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دورے پر آج چہارشنبہ کے روز ریاض پہنچ گئے۔ مبصرین کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد شام اور یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کے علاوہ ریاض حکومت اور واشنگٹن کے
درمیان موجود تناؤ میں کمی کی کوشش کرنا بھی ہے۔ امریکی صدر آج سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ کل جمعرات کے روز اوباما چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں ان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھی موجود ہوں گے۔